24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 کیسز رپورٹ، 7 مریضوں کی حالت تشویشناک

06-04-2023

(لاہور نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2 ہزار 254 ٹیسٹ کئے گئے، کورونا کے 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0 اعشاریہ 5فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 6 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔