نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام " آئرس" متعارف کرادیا

06-04-2023

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام "آئرس" متعارف کرا دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرس نظام کو انگلیوں کے نشانات، چہرے کی شناخت کے موجودہ  نظاموں سے منسلک کیا جائے گا، آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، آنکھ کی پتلی کےگرد دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ نادرا کے مطابق کم عمری میں کیا گیا سکین بھی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔