فیروز والا : گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

06-04-2023

(ویب ڈیسک) فیروزوالا میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ امتیاز موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈور پھرنے سے گردن کٹ گئی۔ زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔