آسٹریلین بیٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کے خواہاں
06-04-2023
(ویب ڈیسک) آسٹریلین بیٹر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف آئندہ سال جنوری میں ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہاں ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اشارہ دیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔