پرویز الہٰی کیخلاف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں: مونس الہٰی
06-03-2023
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کیخلاف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چودھری مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی، لاہور کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسوں میں چودھری پرویز الہٰی بری ہو گئے، اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا۔مونس الہٰی نے کہا کہ الحمد للہ چودھری پرویز الہٰی عدلیہ سے سرخرو ہو رہے ہیں، صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں۔