ایئرپوڈزکے شوقین افراد کیلئے بری خبر،ہروقت استعمال کس حد تک خطرناک ہے؟جانئے

06-03-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ہر وقت ایئر پوڈز کے استعمال کے باعث قوت سماعت ختم ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا ہے کہ جب صارفین طویل گھنٹوں تک ائیربڈز لگائے رکھتے ہیں تو کان کی نالی (Ear canal) میں نمی بڑھ جاتی ہے جس سے بیکٹیریا اور وائرس کے ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ڈاکٹروں نے واضح کیا کہ ہمارے جسم کی طرح، کان کی نالی کو بھی وینٹی لیشن کی ضرورت ہوتی ہے اور طویل عرصے تک کان بند رہنے سے پسینا جمع ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں انفیکشن ہوتا ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ اپنے ائیربڈز کو کبھی بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کریں، پھر چاہے وہ دوست ہوں یا خاندان کے افراد کیونکہ یہ انفیکشن کو پھیلا سکتا ہے جس سے آپ کو نقصان پہنچے گا جبکہ اپنے کان کی نالی کو باقاعدگی سے صاف کریں، مناسب حفظان صحت پر عمل کریں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے ائیربڈز کو بیکٹیریا اور وائرس سے بچائیں۔