جعلی بھرتی کیس: سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین گرفتار
06-03-2023
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رائے ممتاز نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے مل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کی ہیں۔