ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی
06-03-2023
(لاہور نیوز) سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی ہوگئی، ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے سے کم ہو کر1 لاکھ 98 ہزار 388 روپے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کے بعد 1948 ڈالر فی اونس ہے۔