وفاقی ترقیاتی پروگرام میں کتنے ارب اضافے کا فیصلہ ہواہے؟بڑی خبر آگئی
06-03-2023
(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی(APCC) کے اجلاس کے بعد یہ رقم بڑھا کر950 ارب روپے کردی گئی حالانکہ وزارت منصوبہ بندی700 ارب کے ترقیاتی پروگرام کا ورکنگ پیپر بھی تمام سٹیک ہولڈرز میں تقسیم کرچکی تھی۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے جبکہ اس میں سالانہ وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب کاہوگا۔دوسری جانب پرائیویٹ سیکٹرکی طرف سے اس مد میں خرچ کیے جانے والے 150ارب روپے اس کے علاوہ ہونگے۔بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلیے مختص 2.5 ٹریلین روپے کی رقم رواں مالی سال کی رقم سے 90 ارب روپے زیادہ ہوگی۔