حکومت کا اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائدکرنے کی تجویز پر غور شروع
06-03-2023
(ویب ڈیسک) حکومت آئندہ مالی سال کے آمدہ بجٹ میں انکم سپورٹ لیوی کے نام سے ویلتھ ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق انکم سپورٹ لیوی زرعی اثاثوں سمیت تمام اثاثہ جات پر عائد کی جائے گی، اس کے ذریعے حکومت 200 بلین روپے جمع مزید جمع کرسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت لیوی کو فیڈرل ٹیکس کی صورت میں عائد کرے گی، انکم ٹیکس کے برعکس اس میں صوبوں کا کوئی حصہ نہیں ہوگا،لیوی اثاثہ جات کی مالیت 0.25 فیصد سے لے کر 2 فیصد تک ہوگی جبکہ 50 ملین سے 100 کی مالیت کے اثاثہ جات پر لیوی کی چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم ٹیکس ریٹ ابھی تک حتمی طور پر طے نہیں ہوا ہے، اس مقصد کیلیے وزارت خزانہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک بل منظور کروانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ دوسری طرف حکومت کا گزشتہ سال عائد کیے گئے سپر ٹیکس واپس لینے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے اور سپر ٹیکس گزشتہ سال کی طرح دوبارہ وصول کیا جائے گا۔