ماڈلنگ کیلئے کن خصوصیات کا ہونا ضرور ہے؟ماڈل آمنہ الیاس نے بڑی بات کہہ دی
06-03-2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کرنے کیلئے انڈسٹری میں لمبا قد اور خوبصورت جسم ہونا اہمیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہماڈلنگ میں کیرئیر بنانے کیلئے تعلیم اتنی لازمی نہیں جتنا ماڈلنگ کرنے والے کی جسامت اور لمبا قد ضروری ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ انڈسٹری میں آنے والے مردوں کیلئے یہ ایک پلس پوائنٹ ہے کہ وہ لمبے چوڑے ہوں جبکہ لڑکیاں دبلی پتلی ہوں۔ آمنہ نے بتایا کہ ماڈلز کو ریمپ پر واک کے دوران مسکرانے یا پھر زیادہ متحرک ہونے کی اجازت نہیں ہوتی تاکہ لوگوں کی وجہ صرف لباس پر ہی رہے۔ انڈسٹری میں گوری رنگت والوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ گہری رنگت والوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں بھی ماضی میں اس سب سے گزرنا پڑا تھا۔