ایشیا کپ: سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہاتھ کر دیا

06-03-2023

(لاہور نیوز) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے بھارت کا ساتھ دے کر پاکستان کے ساتھ ہاتھ کر دیا، سری لنکا پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کے بجائے ایشیا کپ کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔

پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ون ڈے سیریز کی تجویز مسترد کر دی، سری لنکا کی جانب سے ایشیا کپ کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا۔بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ سے ملاقات کے بعد سری لنکن حکام نے ایشیا کپ کی میزبانی پر رضامندی کا اظہار کیا، اس سے پہلے سری  لنکا پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے تیار تھا۔ دوسری جانب پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن  شپ کیلئے سری لنکا جانا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔