ایف ائی اے انٹرپول کی یو اے ای میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
06-03-2023
(لاہورنیوز) ایف آئی اے انٹرپول نے 3 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے فیصل آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا ،گرفتار ملزمان میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور محمد ثقلین شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف اغواء اور جنسی زیادتی کے تحت مقدمات درج تھے، انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس بھی جاری کئے تھے۔ایف آئی اے نے ملزمان کو پاکستان منتقلی کے بعد فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔