وزیراعظم نے وزارت خزانہ کی ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپےرکھنے کی تجویز مسترد کردی

06-03-2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کی ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے رکھنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے ترقیاتی بجٹ کے حجم میں اضافے کی ہدایت کردی، وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے700 ارب روپے کی سیلنگ دی تھی۔ نئے مالی سال کا مجموعی وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہوگا، پی ایس ڈی پی کے تحت 950 ارب روپے رکھے جائیں گے، نئے مالی سال کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کا بجٹ 150 ارب روپے ہوگا۔