جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر متحرک ، نئی پارٹی کی تشکیل کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل

06-03-2023

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر متحرک، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل ہو گئے۔

سینئر سیاستدان اور سابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے آج قریبی ساتھیوں کی لاہور میں اہم ترین مشاورت بلا لی، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت ہو گی۔ جہانگیر ترین پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی سے نئے ساتھیوں کو شمولیت بارے اعتماد میں لیں گے، جماعت کا کب حتمی اعلان ہو گا اس بارے بھی مشاورت ہو گی۔ جہانگیر ترین قریبی ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔