چودھری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کردیا گیا

06-03-2023

(ویب ڈیسک) چودھری پرویز الہٰی کواینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کردیا گیا ۔

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی سکیموں میں 2 ارب روپے مبینہ رشوت لینے کے الزام میں  اینٹی کرپشن عدالت  گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا۔  پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔ چودھری پرویز الہٰی کی رہائی ہوتے ہی انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر کے اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ لے گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، پرویز الہٰی کسی اور کیس میں نامزد نہیں تو رہا کر دیا جائے۔