سورج نے بادلوں کی چھٹی کروا دی، درجہ حرارت بڑھنے لگا

06-03-2023

(لاہور نیوز) شہر میں چھائے بادل چھٹ گئے۔ سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا۔

شہر میں بارشیں تھم گئیں اور دھیرے دھیرے گرمی بڑھنے لگی۔ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں گرمی کڑاکے نکالے گی اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ بارشوں کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی میں کمی نہ ہوئی۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 174 ریکارڈ کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس168، ڈی ایچ اے فیز ایٹ کا اے کیو آئی 155 تک پہنچ گیا۔ انار کلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس  165 ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 15 جون سے مون سون سیزن کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔