سبزیاں اور پھل روزانہ کی بنیاد پر مہنگے ہونے لگے

06-03-2023

(لاہور نیوز) عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا نہ مل سکا۔ سبزیاں اور پھل روزانہ کی بنیاد پر مہنگے ہونے لگے۔

پیاز 3 روپے مہنگا کر کے سرکاری ریٹ لسٹ میں  قیمت 60    روپے کلومقرر ، 80 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔   2 روپے اضافے کے ساتھ ٹماٹر کی   سرکاری قیمت   30  روپے کلو مقرر ، 50روپے فی کلو سے کم نہیں مل رہے ۔ سبز مرچ کا ریٹ 40 روپے بڑھا ہے ، سرکاری قیمت  74  روپے کلو  مقرر،  100   روپے  فی کلو تک فروخت، آلو کی سرکاری  قیمت  2 روپے بڑھ کر   72   روپے کلو ہو گئی ، بازاروں میں آلو 100  روپے فی کلو تک  فروخت، کھیرا بھی سستا نہ رہا، 6 روپے مہنگا ہو کر قیمت 70روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 90 روپے فی کلو سے کم نہیں مل رہا۔ ادھر پھلوں میں سیب 580 روپے کلو، کیلا 350  روپے درجن، آم 320 روپے کلو تک فروخت، ایرانی کھجور 5 روپے مہنگی کرکے ریٹ 485 روپے کلو مقرر ، 580 روپے کلو سے کم نہیں مل رہی۔ مرغی کے گوشت کا ریٹ 615 روپے کلو جبکہ انڈوں کا ریٹ 260 روپے درجن مقرر کیا گیا ہے۔