سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد گرفتار

06-03-2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور ، راولپنڈی، ڈی جی خان ، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کی گئیں ،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے ، دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹرز، ہینڈ گرینیڈز ، اسلحہ، گولیاں، نقدی اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت شعیب رفیق، باقر، ظائر، شہزاد ، افضل اور آصف کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ  رواں ہفتے238 کومبنگ آپریشنز کے دوران 33 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 11041 افراد سے پوچھ گچھ  کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔