9 مئی کو ملک میں بغاوت ناکام ہوئی: وزیر دفاع خواجہ آصف

06-03-2023

(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک میں بغاوت ناکام ہوئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ریاست کے خلاف بغاوت ہو جائے تو پھر تمام ادارے بغاوت کے خلاف ہوتے ہیں  اور جب بغاوت ناکام ہوجائے تو اس کے نتائج سب جانتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کو متبادل ملا تو وہ دونوں بھی پی ٹی آئی چھوڑ جائیں گے۔ وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے کہا تھا کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے نوازشریف سے ملاقات بھی کی تھی۔