مراد راس ، ہاشم ڈوگر سرگرم، پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

06-03-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماوں اور ٹکٹ ہولڈرز کا ایک اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

 کرنل (ر) ہاشم ڈوگر اور ڈاکٹر مراد راس نے لاہور سے تعلق رکھنے والے دوستوں کا اجلاس بلایا ہے۔اجلاس کے مقام اور وقت کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 35 سے زائد سابق رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز نئے گروپ کی تشکیل پر مشاورت کریں گے۔ سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  ہم پی ڈی ایم یا ن لیگ کے ساتھ ہرگز ہاتھ نہیں ملائیں گے ۔ پی ٹی آئی کے سابقہ دوستوں کا الگ گروپ مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گا ، آج کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔