ٹی 20 بلاسٹ میں زمان خان کی ایک اور شاندار پرفارمنس

06-03-2023

(ویب ڈیسک) ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے زمان خان نے برمنگھم کے خلاف چار اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زمان نے 12 گیندیں ڈاٹ بھی کرائیں۔ اس کے علاوہ ڈربی شائر کے حیدر علی نے میچ میں 32 رنز بنائے جبکہ ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے، انہوں نے 4 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ دوسری جانب لیسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بھی 4 اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔