جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت
06-03-2023
(لاہور نیوز) 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق شرپسندوں کے سرغنہ کا نام میاں عاطف محمود قریشی ، پی ٹی آئی راولپنڈی کا نائب صدر اور محلہ قریشیاں صیحام راولپنڈی کا رہائشی ہے ۔ میاں عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے پر بھرپور انداز میں حصہ لیا جو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ، شر پسند سرغنہ میاں عاطف نے موقع پر پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے، ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ فوجی املاک پر حملہ کرنے پر میاں عاطف کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور اس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔