کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آگئے، 7 مریضوں کی حالت تشویشناک
06-03-2023
(لاہور نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آ گئے جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2479 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 8 نئے مریض سامنے آئے ، اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سےکوئی ہلاکت نہیں ہوئی، ملک بھر میں 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔