مہوش حیات کا حسن رضوی کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

06-03-2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کی اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک کے گانے پر ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

انسٹا گرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک کے گانے پر زبردست ڈانس سٹپس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب موسیقی اور رقص سے بے پناہ محبت رکھنے والے دو دوست اکٹھے ہوتے ہیں، یہ گانا اور ڈانس ہمارے دلوں میں ہمیشہ ایک خاص جگہ رکھے گا!۔ مہوش حیات نے مزید کہا کہ مجھے پسند ہے کہ کس طرح پس منظر میں پرندے ہمارے ساتھ ناچ رہے ہیں، شاید وہ بھی ڈریک کو پسند کرتے ہیں۔