اگر آپ خود میں ان علامات کو محسوس کریں تو سمجھ جائیں کہ آپ جگر کے مرض میں مبتلا ہیں

06-02-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے جگر کے مرض کی علامات سے متعلق تفصیل جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جگر کی بیماری کی ایک ابتدائی علامت ہر وقت بھوک لگنے کا احساس ہے جس کے دوران میٹھا کھانے کی خواہش بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ چینی یا جنک فوڈ کا زیادہ استعمال کرنے سے جگر کے گرد چربی کی مقدار میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے جس سے بیماری کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ اس بیماری کے شکار مریضوں کا پیٹ پھول جاتا ہے،جگر پر چربی کی مقدار بڑھنے سے اس عضو تک خون کا بہاؤ بلاک ہوتا ہے جبکہ شریانوں میں بلڈ پریشر بڑھتا ہے، جس سے معدے میں سیال جمع ہونے لگتا ہے اور پیٹ پھول جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بیماری کے شکار افراد کو کئی بار پیٹ کے دائیں جانب پسلی کے بالکل نیچے شدید تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔بیماری کی شدت بڑھنے سے سیال معدے میں جمع ہونے لگتا ہے جو اس تکلیف کا باعث بنتا ہے لیکن اگر اس تکلیف کے ساتھ بخار اور کپکپی جیسی شکایات کا اکثر سامنا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔