پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اندراج کمپنیوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ

06-02-2023

(لاہور نیوز) گزشتہ پانچ ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اندراج کمپنیوں کی تعداد 531 سے کم ہو کر 525 پر پہنچ چکی ہے، پانچویں مہینے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مجموعی طور پر 12 ارب 82 کروڑ50 لاکھ 94 ہزار 265 روپے کا نقصان ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کل حجم 22 ارب 16 کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 657 ڈالر سے کم ہو کر 21 ارب 98 کروڑ 62 لاکھ 47 ہزار 484 ڈالر پر پہنچ چکا ہے، 2023ء کے پانچویں مہینے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مجموعی طور پر 12 ارب 82 کروڑ50 لاکھ 94 ہزار 265 روپے کا نقصان ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کل حجم 27 کھرب 70 ارب 73 کروڑ 65 لاکھ 66 ہزار 656 روپے پر پہنچ گیا، مئی 2023ء میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 285 روپے پر مستحکم رہی جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کل حجم 22 ارب 16 کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 657 ڈالر سے کم ہو کر 21 ارب 98 کروڑ 62 لاکھ 47 ہزار 484 ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ مئی 2023 میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث سٹاک ایکسچینج کے حجم میں 17 کروڑ 68 لاکھ 91 ہزار 173 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، مئی کے مہینے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایس ای 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کمی کے ساتھ41 ہزار 580 پوائنٹس سے کم ہو کر 41 ہزار 330 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس696 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15 ہزار 376 سے کم ہو کر  14 ہزار 680 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح مئی کے مہینے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 12روز کاروبار کا مثبت رجحان جبکہ 10 روز کاروبار کا منفی رجحان بھی دیکھنے میں آیا، گزشتہ ماہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید مندی 9 مئی کودیکھی گئی جبکہ ایس ای 100انڈیکس میں456 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کو57ارب 77کروڑ 13لاکھ 77 ہزار 409 روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اسی طرح 29 مئی 2023ء کا دن پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے سب سے زیادہ مثبت رہا جب کہ ایس ای 100 انڈیکس میں 376 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس سے سرمایہ کاروں کو 53 ارب 4 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار 431 روپے کا فائدہ ہوا۔مئی 2023ء کے آخری کاروباری دن کا اختتام منفی ہوا جب کہ 31 مئی کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 341 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 46 ارب 38 کروڑ 51 لاکھ 85 ہزار 661 روپے کانقصان ہوا۔