سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ

06-02-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے ساتھ 1975 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی تھی اور قدر 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی تھی۔دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2750 روپے اور 2357 روپے برقرار رہیں۔