ندایاسر کے شوہر کا اپنی بیوی سے برقع پہننے کی خواہش کا اظہار

06-02-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ندا یاسر کے شوہر اور پروڈیوسریاسر نواز نے کہا ہے کہ مجھے خواہش ہے کہ میری بیوی برقع پہنے۔

تفصیلات کےمطابق یاسر نواز اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ساتھ  ایک شو میں شریک ہوئے ،اس دوران میزبان کے ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ یاسر کو اپنے اوپر تو سیاہ رنگ پسند ہے اور میرے اوپر شوخ رنگ پسند ہیں، جس پر یاسر نواز نے کہا  میں تو چاہتا ہوں ندا برقع پہنے اور نقاب کرے۔ میزبان نے ندا سے سوال کیا کہ  کیا آپ یاسر کی اس خواہش کو پورا کرنے کا سوچیں گی ؟ جس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا میں اللہ کے لیے کروں گی، شوہر کے لیے نہیں کروں گی۔