خواتین اگر اپنی ہڈیوں کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں تو ان چیزوں کا استعمال کریں

06-02-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ وٹامن ڈی اور کیلشیئم کے استعمال سے خواتین اپنی ہڈیوں کو مضبوط بنا سکتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اصرار ہے کہ روزانہ 1000 سے 1300 ملی گرام کیلشیئم استعمال کیا جائے، اس کے علاوہ وٹامن ڈی سے بھرپور غذاؤں کو بطورِ خاص اہمیت دے کراسے روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں خواتین دھوپ میں نہیں جاتیں اور ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ صبح10  سے 11  بجے کی دھوپ میں کچھ وقت ضرور گزاریں تاکہ سورج کی کرنوں سے ان کے جسم میں وٹامن ڈی کی تیاری کا عمل تیزترہوسکے۔وٹامن ڈی کے کئی فوائد سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ خواتین کو ڈپریشن اور یاسیت سےبھی بچاتا ہے۔ اسی لیے یہ وٹامن خواتین کو دوہرا فائدہ دے سکتا ہے۔