کیا علی ظفر بھی سیاسی میدان میں قدم رکھ رہے ہیں؟گلوکار کی وضاحت سامنے آگئی

06-02-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سیاست میں قدم رکھنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی ظفر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس طرح کی خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں،مجھے چند خبروں کا فیس بُک لنک شیئر کیا گیا تھا جس میں خبر تھی کہ میں سیاست میں شامل ہورہا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر واضح کردوں ایسا نہیں ہے اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ علی ظفر نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں۔گلوکار نے منفی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ’تمام جھوٹی خبریں پھیلانے والو! یار خدا کا واسطہ اپنا کام ٹھیک طرح کریں، اتنی بُری ایڈیٹنگ۔