آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کی

06-02-2023

(لاہور نیوز) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر سالک حسین، شافع حسین بھی شریک ہوئے، اس موقع پر چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور، ق لیگ سندھ کے صدر طارق حسن بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔