پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس نے آنسو گیس کے شیل خرید لیے

06-02-2023

(لاہور نیوز) پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس نے آنسو گیس کے شیل خرید لیے۔

آئی جی پنجاب کی لوجسٹک برانچ نے 15 ہزار آنسو گیس شیل خریدے۔ 17 کروڑ مالیت کے دو مختلف کوالٹی کے شیل خریدے گئے ہیں۔ خریدے گئے شیل میں سب سے زیادہ 7 ہزار شیل لاہور پولیس کو دئیے جائیں گے۔ باقی ماندہ شیل پنجاب کے دیگر اضلاع میں تقسیم کئے جائیں گے۔ لاہور پولیس کی طرف سے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس کے نئے شیل مانگے گئے تھے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران لاہور میں آنسو گیس کے شیلوں کو بڑی تعداد میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ آنسو گیس کے شیل زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے لاہور پولیس کے پاس اس کا سٹاک کم ہو گیا تھا۔ پر تشدد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کے پاس آنسو گیس سب سے اہم اور موثر ہتھیار ہوتا ہے۔