پی ٹی آئی رہنما شیخ یعقوب اور پیر غلام محی الدین بھی پارٹی چھوڑ گئے
06-02-2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شیخ یعقوب اور سابق صوبائی وزیر پیرغلام محی الدین چشتی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ یعقوب نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ شیخ یعقوب این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان ٹو سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ دوسری جانب سابق صوباٸی وزیر و سابق ضلعی چیئرمین وہاڑی پیرغلام محی الدین چشتی نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔ اپنے ایک بیان میں پیر غلام محی الدین نے کہا کہ 9 مٸی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہمارا جینا مرنا پاک فوج کے ساتھ ہے، میری جان بھی اپنے وطن کیلئے قربان ہے۔