ڈی آئی جی آپریشنز کا بڑا فیصلہ، پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کا نظام تبدیل
06-02-2023
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کا نظام تبدیل کر دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس اہلکاروں کی ٹرانسفر، پوسٹنگ کے لیے ڈی پی او کو ذمہ دار اتھارٹی مقرر کر دیا، اقدام کا مقصد تھانوں میں اہلکاروں کے تبادلوں کیلئے سفارشی کلچر ختم کرنا ہے۔ شہزاد بخاری نے ماتحت اہلکاروں کے تبادلوں کی نئی پالیسی نافذ کر دی، چاروں زونل ڈی پی اوز کیساتھ او ایس آئی بھی تعینات کر دیئے گئے، اے ایس آئی لیول کا افسر ڈی پی او کیساتھ بطور او ایس آئی کام کرے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔