گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی جیل میں بدسلوکی کی تردید
06-02-2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین نے جیل میں بدسلوک کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
عدالت میں پیشی سے قبل پی ٹی آئی کی گرفتار خاتون صنم جاوید خان نے جیل میں تشدد کے الزامات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی، کیونکہ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو زیادتی کیا ہوگی۔ ان کے علاوہ عالیہ حمزہ نے کہا کہ انہوں نے جس طرح گھر پر دھاوا بولا، کیا وہ قابل مذمت نہیں؟۔ ایک خاتون نے کہا کہ اگر آپ کو سوشل اکاؤنٹس سے مسئلہ ہے تو سوشل میڈیا کے کیس کریں، اس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ضروری ہے؟۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے جیلوں میں خواتین کارکنوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا، اس حوالے سے مزید کہا گیا تھا کہ جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات کو سازش کہہ کر چھپایا جا رہا ہے۔