ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش زیادہ مفید قرار

06-02-2023

(ویب ڈیسک) جب ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں شوگر کی سطح متوازن رکھنے کی بات آتی ہے تو محققین کا کہنا ہے کہ دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

ذیابیطس کیئر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بریگھم اینڈ ویمنز ہسپتال اور جوسلن ذیابیطس سینٹر کے محققین نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کا مطالعہ کیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ جو مریض دن کے نصف حصے یعنی دوپہر میں ورزش کرتے تھے، 1 سال کے بعد اُن کے خون میں شوگر کی متوازن مقدار زیادہ بہتر دیکھی گئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے اُن لوگوں میں شوگر کی سطح کا انتظام زیادہ ضروری ہے جنہیں دل، گردے اور بینائی کی خرابی کے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے۔ بریگھم سے تعلق رکھنے والے شریک مصنف ڈاکٹر جینگی کیان نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی فائدہ مند ہے لیکن ہمارے مطالعے میں جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ جسمانی سرگرمی کا وقت بھی اہمیت رکھتا ہے۔