آسٹریلوی کرکٹرسٹیو سمتھ بابراعظم اور شاہین آفریدی کے معترف
06-02-2023
(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے معترف نکلے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں سٹیو سمتھ نے پاکستانی کرکٹرز کی تعریفیں کیں۔ سٹیو سمتھ نے کہا کہ بابراعظم ایک شاندار کھلاڑی ہے، گزشتہ چند سالوں میں بابراعظم اپنے کھیل میں بہتری لایا ہے ،پاکستان کے خلاف سیریز میں ہمیں اس کو قابو کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بابر ایک خطرناک کھلاڑی ہے جو بہترین پیس کے ساتھ زیادہ رنز بناتا ہے۔ اس کے علاوہ سٹیو سمتھ شاہین آفریدی کے کھیل کے بھی معترف نکلے۔ سٹیو سمتھ نے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورہ کے بعد شاہین کے کھیل میں بہتری آئی ہے، شاہین کی گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے، پاکستان کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی خطرناک ہوں گے۔