ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیسز رپورٹ

06-02-2023

(لاہور نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 592 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں کورونا کے 7 مریض سامنے آئے ہیں، مثبت کیسز کی شرح 0.27 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا سے متاثر کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔