پرینیتی چوپڑا کی عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

06-02-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستانی گانا گانے کی ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہو گئی اور جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بعض اوقات اچھے لمحات اچانک رونما ہوجاتے ہیں، وہ ایک کام کیلئے ڈبنگ سٹوڈیو گئی تھیں اور وہ خود کو اپنے پسندیدہ ترین گانے کو گانے سے باز نہیں رکھ سکیں۔ انہوں نے پاکستانی گلوکاراؤں عابدہ پروین اور نصیبولال کا مشہور گانا ’تو جھوم‘ گایا جسے کوک اسٹوڈیو نے ریلیز کیا تھا۔ ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اداکارہ کی تحسین کی گئی ۔ شوبز ساتھی فنکاروں نے بھی انکی تعریف کی ۔ پرینیتی چوپڑا ادکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گلوکارہ بھی ہیں اور انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل میوزک کی باقاعدہ تعلیم حاصل بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ بالی وڈ کی متعدد فلموں کیلئے گانے گاچکی ہیں اور فلم ’کیسری‘ کے مشہور گانے ’تیری مٹی‘ میں بھی ان کی آواز شامل ہے۔