بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، شہداء کو خراج عقیدت

05-31-2023

(لاہور نیوز) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے۔

بی زیڈ یو کے وفد نے جناح ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور توڑ پھوڑ  و قومی اثاثہ کو تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وفد نے پاک فوج کے شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد کے ممبران کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام پاکستان کے پرچم تلے متحد اور یکجان ہیں، کوئی بھی شرپسند اس رشتے کو کمزور نہیں کرسکتا۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کے وفد نے مطالبہ کیا کہ جو بھی عناصر جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کے گھناؤنے واقعہ میں ملوث تھے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔