انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن مارکیٹ میں اُڑان جاری

05-26-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں روپے کی قدر بحال ہونے لگی، امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے، مزید ایک روپے اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 313 روپے میں فروخت ہورہاہے۔