سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان

05-26-2023

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 27.08 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز  حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، تاہم کاروبار کے اختتام پر اُتار چڑھاؤ کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی۔100 انڈیکس 27.08 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41002.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.07 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 72 لاکھ 30 ہزار 174 شیئرز کا لین دین ہوا۔