ایل پی جی 229روپے کلو ہونے کے باوجود کس ریٹ پر فروخت ہورہی ہے؟جانئے

05-26-2023

(ویب ڈیسک) ایل پی جی مافیا کی جانب سے گیس 229 روپے فی کلو ہونے کےباوجود 300 روپے فی کلو کے ریٹ پر فروخت کی جارہی ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی جانب سے قیمت مقررکرنے کے باوجودڈیلرز مارکیٹ میں مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کررہے ہیں۔اس بارے میں شہریوں کاکہنا ہے کہ گرمی ہو یا سردی ایل پی جی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی جاتی ۔ڈیلرزکی جانب سے بھی موقف اختیارکیا جاتا ہے کہ انکو مہنگے داموں گیس فراہم کی جاتی ہے۔ رپورٹ کےمطابق ایل پی جی مافیا کوکنٹرول کرنے کیلئے تاحال کوئی حکومتی اقدام نظر نہیں آیا اورکوئی کریک ڈاون نہیں کیا جاسکا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے فی کلو کمی کے باوجود ڈسٹری بیوٹرز نے 20 روپے فی کلو مہنگی کردی۔ واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت 229 روپے فی کلو یکم اپریل سے مقررکی مگر ایل پی جی مافیا 290 سے 300 روپے فی کلو دھڑلے سے فروخت کررہا ہے۔