پاکستان شطرنج فیڈریشن کے تحت شطرنج چیمپئن شپ کا اعلان

05-26-2023

(لاہور نیوز) پاکستان شطرنج فیڈریشن کے تحت سندھ کوالیفائر شطرنج چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا گیا۔

شطرنج چیمپئن شپ 27 اور 28 مئی کو کراچی میں منعقد ہو گی، چیمپئن شپ میں ٹاپ 10 مرد اور ٹاپ 5 خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی۔تمام خواتین و مرد کھلاڑی قومی چیمپئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کریں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ہوں گے۔