عالمی بینک نے 21 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

05-26-2023

(لاہور نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے مطابق رقم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں روزگار، ضروری خدمات  کی فراہمی پر خرچ ہوگی،صوبے کی آبادی کو قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کیا جائے گا، 35 ہزار 100 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ دی جائے گی۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 27 لاکھ کی متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا جبکہ مالی پیکیج پوسٹ فلڈز بحالی پروگرام کا حصہ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ  کمیونٹی کی مدد کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، متاثرہ آبادی کو روزگار، زراعت اورانفرا اسٹرکچر کی  تعمیرمیں مدد دی جا رہی ہے۔