پنجاب : سرکاری سکولوں میں 1 لاکھ سے زائد ٹیچرزکی کمی کا انکشاف

05-26-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب بھرمیں ایک لاکھ سے زائد سرکاری ٹیچرزکی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ایک لاکھ 9 ہزار 62 اساتذہ کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔63 ہزار سے زائد پرائمری ،25 ہزار سے زائد ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 8 ہزار سے زائد سینئرسکول ٹیچرز کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔6 ہزار سے زائد مضامین ماہراساتذہ کی بھی کمی ہے۔ پنجاب کے 992 سرکاری سکولوں میں پرنسپل ہی موجود نہیں ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق سابق دور حکومت میں بھرتیاں نہ ہونا اساتذہ کی کمی کی بڑی وجہ ہے، اساتذہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔