نارکوٹکس یونٹ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں ان ایکشن، 2 منشیات فروش گرفتار

05-26-2023

(لاہور نیوز) نارکوٹکس یونٹ نے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔

گرفتار ملزمان میں حسین رضا اور جہانزیب شامل ہیں جن سے 02 کلو 400 گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال کا کہنا ہے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے نوجوان نسل کی بربادی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔