گرمی کی شدت میں کمی، بجلی کی طلب بھی کم ہو گئی

05-26-2023

(لاہور نیوز) گرمی کی شدت میں کمی سے بجلی کی طلب بھی کم ہو گئی۔

لیسکو کی بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ رہ گئی۔ ذرائع کے مطابق این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ طلب و رسد کا فرق ختم ہونے کے باعث لیسکو نے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی۔ ذرائع کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں سے لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کی گئی۔ ہائی لاسز فیڈرز پر شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔