جہانگیر ترین نئی سیاسی پارٹی بنائیں گے: ذرائع

05-26-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی پارٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے جبکہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم ناراض رہنما بھی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال دوستوں نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جبکہ لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کے 71 سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔